مخدوم رشید(نامہ نگار ) گورنمنٹ گرلز اسکول کی حصہ پرائمری ومڈل کی عمارت کی حالت خطرناک ھے۔جو کہ بلترتیب 1946 اور 1964 کی کچی پکی بنیہوئی ہے۔حالیہ بارشوں کی وجہ سے چھتوں اور دیواروں سے پانی بہتا ھے۔ طالبات کے بیٹھنے کے قابل نہ ھے کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ھے پرنسپل نے اپنے موقف میں بتایا کہ محکمہ کو متعدد بار تحریری طور پر اگاہ کیا گیا ہے لیکن تا حال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ہم نے حفاظتی طور پر جب سے سکول کھلے ھیں 1تا چہارم کلاسز کو چھٹی. دے دی گئی ہے۔