ملتان(خصوصی رپورٹر) پاک اٹالین برن یونٹ میں بچوں کے داخلے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت اجلاس گزشتہ روز پاک اٹالین برن یونٹ میں منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک اٹالین برن یونٹ ڈاکٹر محمد انور، پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، پروفیسر ڈاکٹر وسیم ربانی، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر حنیف، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ارم، ڈاکٹر عاطر فیاض اور ڈاکٹر بلال سعید سمیت دیگر سینئر فیکلٹی اور انتظامی افسران نے شرکت کی. وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری لانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پاک اٹالین برن یونٹ کے عملے کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔