وہاڑی‘ جہانیاں‘ خانیوال (نامہ نگار‘ کرائم رپورٹر) ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن کی زیر صدارت پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی جشن آذادی منانے کے حوالے سے انتظامات بارے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے 14 اگست جشن آزادی کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں مرکزی تقریب کے انعقاد بارے ہدایت کی اور کہا کہ زندہ قومیں اپنا قومی دن جوش و جذبہ سے بھرپور انداز میں مناتی ہیںسرکاری عمارتوں اور سکولوں پر جھنڈے لہرائیں،چراغاں کی جائیںپاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے سلسلہ میں فٹ بال میچ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید خالد محمود گیلانی نے اس موقع پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ مسیحی بچوں نشوا عدنان،مناحل عدنان نے ملی نغمے ٹیبلو پیش کیے اور کیک کاٹا اس موقعہ پرسسٹر ثبینہ رفعت جیری جوزف معروف قوی سنگر میرام ساویو بھی موجود تھے ۔بلڈنگ آفس وہاڑی میں قومی پرچم لہرایا گیا،قومی پرچم کی جھنڈیوں اور بجلی کے قمقموں سے سجادیا گیا۔ ضلع خانیوال میں 75-واں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی پاکستان قومی جوش وجذبہ سے منایا جائے گا۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا کی زیر صدارت ہونیوالے یوم آزادی پروگرامز کے انتظامات بارے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔
اجلاس میں اے سی سیف اللہ جاوید سمیت سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوم آزادی کے پروگرامز کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔