لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کھلی کچہری میں آنے والے تمام شہری قابلِ عزت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او عبدالر¶ف بابر نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر لگائی جانے والی کھلی کچہری میں کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو بعد تصدیق فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ ڈی پی او عبدالر¶ف بابر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔ڈی پی او عبدالر¶ف بابر نے کہا پولیس کی تیاریاں جشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور شاہرات پر ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا بلاوجہ سڑکیں بلاک کرنے اور شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔