فٹبال ورلڈکپ 2022 کا شیڈول تبدیل ‘ایک دن پہلے شروع ہوگا


لاہور(سپورٹس رپورٹر) قطر میں منعقد ہونے والا فیفا ورلڈکپ 2022 اپنے طے شدہ شیڈول سے ایک روز قبل شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سینیگال اور نیدرلینڈز کے درمیان 21 نومبر کو طے تھا لیکن فیفا گورننگ باڈی کے انتظامی معاملات کے سیکشن کی جانب سے پہلا میچ قطر کو منتقل کرنے کا پروپوزل دیا گیا تھا تاہم اب 20 نومبر کو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ہوگی اور اسی روز قطر اور ایکواڈور کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ 21 نومبر کی دوپہر کو شیڈولڈ سینیگال اور نیدرلینڈز کا میچ شام کے وقت کھیلا جائے گا۔ جنوبی امریکی کنفیڈریشن کی گزارش پر فیفا کی جانب سے قطر اور ایکواڈور سے بات چیت کی گئی کیونکہ ٹورنامنٹ کی روایت رہی ہے کہ پہلا میچ میزبان ٹیم کی جانب سے کھیلا جاتا ہے۔فیفا نے ورلڈکپ کا کاﺅنٹ ڈاﺅن بھی جاری کر دیا 
باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائے گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائے گا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ پاکستان میں بھی باکسنگ کا عالمی دن 27 اگست کو منایا جائےگا جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ 


اور اس دن ملک بھر میں باکسنگ کے نمائشی مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑہوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...