ڈیجیٹل اکائونٹس: جولائی2022 ، 18کروڑ 80لاکھ ڈالر موصول 


لاہور( این این آئی)روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں جولائی2022 میں 18 کروڑ 80لاکھ ڈالر موصول ہوئے ۔اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں جولائی 2022 میں 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جس کے بعد اکانٹ کا حجم 4 ارب 79کروڑ 40لاکھ ڈالر تک ہوگیا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی کے دوران 11 ہزار980 اکائونٹس کا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بنک کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب 63 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسلامک میں ایک ارب 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ ہوئی۔پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ایک ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مجموعی انویسٹمنٹ 41 ملین ڈالر کی ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن