سندر (نامہ نگار) سندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر ملک اظہر علی نے صنعتکاروں اور صنعتی ورکرز کو پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنا آزادی کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں۔ ہمیں اس دن مل کر عہد کرنا ہوگا کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کریں گے۔ پاکستان کی صنعت کو مزید بہتر بنا کر دنیا میں اپنا نام پیدا کریں گے۔