قوموں کی ترقی کا دارومدار اور انحصار معیار تعلیم پر ہے ۔ جہاں کہیں بھی تعلیم جتنی بہتر ہو گی وہاں لوگ معاشرے اور ملک کے لئے سود مند ثابت ہوں گے ۔ماضی گواہ ہے وزارت اعلیٰ پنجاب کے منصب پر ہوتے ہوئے آپ نے بے شمار ترقیاتی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا جس میں ریسکیو 1122 کا بہترین آغاز تھا ، اسی طرح آپ نے گوجرخان میں ٹراما سنٹر کی بنیاد رکھی آپ کے بعد یہ منصوبہ ادھورا ہی چلا آ رہا ہے ۔ آج دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے ، بدقسمتی سے گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں جس کا،قیام بطور پرائمری سکول 1838 میں ہوا جو بعد ازاں 1856 میں مڈل ہوا پھر 1951 میں اس کو ہائی سکول کر درجہ ملا ۔ دس دس میل دور سے طالب علم سائیکلوں پر اور پیدل آیاکرتے تھے ۔ جبر اور بیول میں واقع جن سکولوں کو ماضی میں ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا گیا ان دونوں سے زیادہ رقبہ اور عمارت یہاں موجود ہے ۔کم و بیش دس کنال رقبہ ہے جہاں سکول کی عمارت قائم ہے اس کے علاوہ 16 کنال زمین پر گراونڈ ہے جہاں 2 کنال زمین ایسی ہے جہاں اور عمارت تعمیر ہو سکتی ہے ۔ کچھ عرصہ قبل یہاں پر مخیر حضرات کی ڈونیشن سے 7 بڑے کمرے تعمیر کئے گے جہاں ہائر سیکنڈری تو کیا ڈگری لیول تک کی کلاسیں بھی لگائی جا سکتی ہیں ۔ ماضی قریب میں دو دفعہ اپنے خون سے وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو خط لکھ چکا ہوں لیکن کوئی جواب نہیں ملا ۔ محکمہ تعلیم کے ذمہ دار افسران سے بات کریں تو وہ کہتے ہیں کہ ہائر سیکنڈری سکول کے لئے ضروری ہے کہ سکول کی تعداد اتنی ہو لیکن سمجھنے والا نقطہ یہ ہے آج میٹرک تک تو بچوں کو پرائیویٹ سکولوں کی سہولت ملنے کی وجہ سے گورنمنٹ سکولوں میں تعداد کم ہوتی جا رہی ہے لیکن جب یہاں ایف اے ، ایف ایس سی کی کلاسیں شروع ہو جائیں گی تو اردگرد سے سینکڑوں ایسے نادار اور مستحق بچے مستفید ہو جائیں گے ۔ چوہدری عظیم جو اپنی سماجی خدمات کی وجہ سے تحصیل بھر میں منفرد مقام رکھتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہاں سے منتخب ہونے والے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر جو انتہائی مخلص ،عاجزی و انکساری کا نمونہ ہیں ۔ ان کی دل کو موہ لینے والی خوبی وہ یہ کہ چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری ساجد صاحب اپنی جماعت اپنے قائد اور آپ کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ آپ سب سے یہ گزارش ہے اس سکول کو ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دلوا کر ہماری علاقے پر احسان عظیم کریں ٹی ایچ کیو گوجرخان(ہسپتال) میں نہ صرف ٹراما سنٹر کو چالو کیا جائے بلکہ یہاں آرتھوپیڈک اور نیرو سرجن کا بڑا سنٹر قائم کرائیں کیونکہ جہلم سے لے کر راولپنڈی فوارہ چوک کے درمیان کوئی ایسا ہسپتال نہیں جہاں فورا سر کی چوٹ کا علاج ہو سکے ۔گوجرخان شہر میں اور ہیڈ نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں لہذا گوجرخان ٹی ایچ کیو کے سامنے ٹی روڑ پر اور ہیڈ برج تعمیر کرنے کی منظوری دی جائے۔گوجرخان میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج فار گرلز میں حسب ضرورت سٹاف فراہم کیا جائے ۔ ایک اور ضروری بات جو آپ کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں اگر محکمہ تعلیم والے اس حوالے سے یہ جواب دیں کہ ہائی سکول کو ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دینے کی پریکٹس ختم ہو چکی ہے تو خدا را آپ اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے یہاں کالج کے قیام کی منظوری دیں ۔ آپ سے یہ بھی گزارش ہے یہاں واقع پولیس چوکی ختم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں کیونکہ یہ چوکی یہاں تعنیات ہونے والوں کیلئے سونے کی چڑیا بنتی جا رہی ہے ۔ ( راجہ احسان الحق (03005261181
وزیر اعلی پنجا ب چوہدری پرویز الٰہی سے چند گزارشات
Aug 13, 2022