ا سلام آباد(نا مہ نگار)برآمدی شعبے کیلئے بجلی اور گیس کے رعائتی نرخ مقرر کر دیے گئے ہیں ،پانچ برآمدی شعبوں کو بجلی نو سینٹ فی یونٹ اور گیس نو ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر فراہم کی جائے گی۔وزارت خزانہ نے 40ارب روپے کی سبسڈی مختص کردی ہے۔
،وزارت تجارت نے وزارت توانائی کو مراسلہ بھجوا دیاہے ۔برآمدی شعبے کیلئے بجلی اور گیس کے رعایتی نرخ مقرر کر دیے گئے ہیں ۔پانچ برآمدی شعبوں کو بجلی نو سینٹ فی یونٹ کے حساب سے فراہم کی جائے گی،برآمدی شعبے کو گیس نو ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ پر ملے گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے،بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخوں کا اطلاق یکم اگست2022سے ہوگا ،رعایتی نرخوں پر بجلی اور گیس کی فراہمی 2022-23کے لیے ہوگی،حکومت نے سبسڈی کیلئے 40ارب روپے مختص کردی ہیں ،بجلی اور گیس کی سبسڈی کا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔
نرخ مقرر