سری نگر (کے پی آئی + اے پی پی) شمالی کشمیر میں ایک 19 سالہ غیر کشمیری مزدور کو قتل کر دیا گیا۔ محمد عمریز نامی بھارتی مزدور کو ضلع بانڈی پورہ میں کے علاقے حاجن میں جمعہ کو علی الصبح گولیاں ماری گئیں۔ وہ بعدازاں سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دوسری جانب راجوری کے بھارتی فوجی کیمپ پر حملے کے بعد جموں کے پونچھ، راجوری اور ڈوڈہ اضلاع میں فوجی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ فوجی آپریشن میں ہزاروں بھارتی فوجی شامل ہیں۔ فورسز اہلکار گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لے رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کا ایک نوجوان بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پراسرار حالت مردہ پایا گ یا۔ 27 سالہ نوجوان کی شناخت عادل احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے، جو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے ہانجی ویراپٹن کا رہائشی تھا۔ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے جس کا مقصد عالمی برادری اور بھارت کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔
کشمیر