لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان صوبائی اسمبلی پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی لگادی گئی۔ پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے ن لیگ کے جن اراکین پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں رانا مشہود، مرزا جاوید، سیف الملوک کھوکھر، میاں رؤف اور رخسانہ کوثر شامل ہیں۔ ن لیگی ارکان اسمبلی پر 15 اجلاسوں میں شرکت کی پابندی لگائی گئی ہے۔ اپوزیشن ارکان کو سپیکر کے انتخاب میں ہنگامہ آرائی اور بیلٹ پیپرز پھاڑنے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے ن لیگی اراکین کو پابندی سے متعلق خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔
ن لیگی/ پابندی