پاک فوج کے شہدائ، غازیوں کے لئے یوم دعا منایا گیا 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل اور ا س کی اتحادی جماعتوں کی اپیل پر ملک بھر میں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کے لیے یوم دعا منایا گیا۔ اس موقع پر علمائ، خطبائ، ذاکرین، واعظین نے اپنے خطبات میں پاک فوج کی ملک اور قوم کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو عناصر پاک فوج اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں اور پاک فوج میں بغاوت پیدا کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں، ان کی سازشیں ناکام ہوں گی، نہ وہ پہلے کامیاب ہوئے، نہ اب کامیاب ہوں گے۔ یہ بات حافظ طاہر محمود اشرفی، مولانا ڈاکٹر ابوبکر صدیق، علامہ عبدالحق مجاہد، قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا اسعد زکریا و دیگر نے خطبات جمعہ میں کہی۔ 
یوم دعا 

ای پیپر دی نیشن