ایف بی آئی نے ٹرمپ کے گھر چھاپہ ایٹمی دستاویزات کیلئے مارا‘ امریکی اخبار

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ امریکی اخبار کے مطابق ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر ایٹمی دستاویزات کیلئے چھاپہ مارا۔ ٹرمپ کے گھر میں مبینہ طور پر ایٹمی مواد سے متعلق دستاویزات تھیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اس کیس سے متعلق معلومات رکھنے والے عہدیداران کے حوالے سے تبایا ہے کہ ایف بی آئی نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق انتہائی قیمتی ڈاکومنٹس کی تلاش کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا۔ تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ ڈاکیومنٹس امریکی ہتھیاروں سے متعلق تھے یا پھر کسی اور ملک سے متعلق تھے۔
ٹرمپ چھاپہ
   

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...