اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مخلص،محنتی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں مسلم لیگ ایک فعال اور متحرک جماعت ہے جو ملکی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ لاڑکانہ سے پارٹی کے نائب صدر بابو غلام سرور سیال، خانیوال سے مہر نعیم جوتا، گلگت سے سینئر نائب صدر دلفراز خان اور دیگر نے وفود کے ہمراہ انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مسز فرخ خان ،ایم این اے مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن، نعمت خلجی، عظام چوہدری، حماد عباسی اور دیگر راہنمائ بھی موجود تھے۔ چوہدری سالک حسین سے پارٹی راہنماؤں نے تنظیم نو کے حوالے سے مشاورت بھی کی جبکہ اس موقع پر پارٹی راہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا، چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے اور ملک کی تعمیر ترقی اور عوامی خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے انشاء اللہ ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے۔
چوہدری سالک