گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گوجرانوالہ عدنان اشرف نے ہرتحصیل میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں تین ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جنہوںنے محکمہ ہیلتھ کے باہمی اشتراک سے اپناکام شروع کردیا ہے ضلعی انتظامیہ نے روزانہ کی بنیاد پر دیئے گئے ٹارگٹ کے حصول پر ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا۔