قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)قائد ناہرا گروپ ومرکزی رہنماءمسلم لیگ (ن)حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے شہداءاور ان کی فیملیاں بھی محفوط نہیں رہےں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دوران گفتگو کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 14اگست کو آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا فیصلہ کیا تا کہ نوجوان نسل کو باور کرایا جائے کہ یہ آزادی اپنا مال متا ع سب کچھ لٹا کر حاصل ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ر بد قسمتی سے عمران خان اور دیگر رہنما نوجون نسل کو بد اخلاقی کے سواکچھ نہیں دے رہے ،اپنے اداروں کو بے توقیر کرنے والوں کے پاس کوئی ترقی کا ایجنڈا نہیں ہوسکتا۔اس موقع پر چئیرمین تحصیل پریس کلب چوہدری حسیب پندھیر،چئیرمین خاور عباس اعوان،چئیرمین یاسر محمود رحمانی ،سنئیر نائب صدر حماد ڈار،معظم مغل،ودیگر بھی موجود تھے۔بعدازاں انہوں نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماءملک شفاقت علی(الشفقت جیولرز والے )سے انکے بڑے بھائی کے انتقال پراظہار افسوس بھی کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
تحریک انصاف سے شہداءاور ان کی فیملیاں بھی محفوط نہیں:مدثر قیوم
Aug 13, 2022