حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تو قیر الیاس چیمہ نے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ اور سی او ایم سی کے ہمراہ گوجرانوالہ روڈ ، فوارہ چوک،ونیکے تارڑ روڈ،کو لو روڈ،جلالپورروڈ،سرکلر روڈ،کالج روڈ، ساگر روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کےا۔صفائی اور نکاسی آب کا جائزہ لیا۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کے سنٹری ورکرز کی حاضری کو بھی چیک کیا اور کہاکہ صفائی ستھرائی کے کاموں میں کوئی لاپراواہی ، سستی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فیملی پارک اور ساگر پارک میں کھڑے بارشی پانی کا فوری نکاس کیا جائے، اور وہاں پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری اور پارکوں کی تزئین و آرائش کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ٹراماسنٹر اور خانپورفلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اوروہاں ادویات، کشتیوں اور دیگر ضروری حفاظتی سامان کی دستیابی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب کی ہنگامی صورت حال کی اطلاع پر ضلع بھر میں فوری طور پر 6فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے گئے جہاں تمام حفاظتی سامان پہنچایا دےاگیا ۔