پی ٹی آئی انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی :اعجاز شاہ

Aug 13, 2022

ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی) سابق وزیراعظم عمران خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور ان کے تمام مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے آر او آفس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اےن اے 118 سمیت قانونی طور پر 9 حلقوں سے امیدوار ہوں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں