نعرہ لگانے سے منع کرنے پرسکول مےں گھس کر بااثر شخص کی ہےڈ ماسٹر کو قتل کی دھمکیاں

Aug 13, 2022

 
بھکھی+ کھارےانوالہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) تھانہ بھکھی کے علاقہ باھومان میںنعرہ لگانے سے منع کرنے پرسکول ٹیچر کو قتل کرنے نوجوان سکول پہنچ گیا۔ ہیڈ ماسٹر قاسم کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔ بچوں میں خوف وہراس۔سکول پرنسپل نے صحافیوں کو بتایا کہ باہومان میں شدت پسندی اب گورنمنٹ اداروں میں داخل ہو رہی ہے۔سکول چھٹی کے وقت 2 بچے اپنے اپنے گھروں کو جاتے ہوئے ایک لیڈیز کو دیکھ کر نعرے بازی کر رہے تھے، ہیڈ ماسڑ نے لیڈیز کو تنگ کرنے سے منع کیا تو بچوں نے گھر جا کر بتایا تو اےک شخص سکول ہیڈ ماسڑ کو نعرے لگانے سے منع کرنے پر قتل کرنے کے ارادے سے پسٹل سمیت سکول پہنچ گیا۔ہیڈ ماسڑ نے ایجوکیشنل ڈیپارٹمنٹ اور بھکھی پولیس کو کارروائی کے لیے تحریری درخواست دے دی ۔

مزیدخبریں