اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ ملک دشمنی عوام دشمنی پر مبنی بیانیہ عناصر کے خلاف آئینی۔تقاضے اور قانونی راستے واضح ہیں قومی اداروں کو تقسیم اور بغاوت پر اکسانے والے ٹرمپ ٹو پاکستان کے گھر بھی چھاہے پڑیں گے اور ملکی مفاد میں آئین اور قانون کا راستہ اپنایا جائے گا ملکی مفاد جان سے بھی عزیز تر ہے کوئی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ نکالا گیا کہتا ہے امریکہ نے میرے خلاف سازش کی عمران خان بخوبی جانتا ہے بچ نہیں سکتا نہ کوئی بچانے والا ہے نیر بخاری نے سوال اٹھایا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین جواب دے کیا امریکہ نے شہباز گل کو پی ٹی آئی میں بھیجا نیر بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے دست راست شہباز گل کا شبیر نامی امریکی شہری ظاہر ہونے کی سازش کے پیچھے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
نیئر بخاری