اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف گفتگو کرے سیاسی طور پر زندہ رہنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی سے نکالا ہے جبکہ صدرآصف علی زرداری جمہوریت کی علامت اور وفاق کی علامت ہیں۔ قادر پٹیل نے کہا کہ شیخ رشید کی پہچان ہی گٹر زبان ہے۔ رانا ثنااللہ کے ڈر سے شیخ ر شید برقعہ پہن کر سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی ذاتی زندگی کرائے کی جاسوسی سے شروع ہو کر گٹر زبان پر ختم ہوتی ہے۔ اب شیخ رشید گٹر زبان کے ساتھ نالہ لئی میں غرق ہو چکا ہے۔
قادر پٹیل
رانا ثنااللہ کے ڈر سے شیخ ر شید برقعہ پہن کر سفر کرتے ہیں، قادر پٹیل
Aug 13, 2022