چین،پاکستانی سفارتخانہ   میںقیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی   منانے کیلئے   دستاویزی فلموں کی رونمائی    

Aug 13, 2022

 اسلام آ باد ( نوائے وقت رپورٹ )  پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منانے  کے سلسلے میں  چین میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سات چھوٹی دستاویزی فلموں کی سیریز میں تین کو جاری  کر دیا  گیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق  ہر ایک  فلم کا  دورانیہ    تقریباً دو منٹ ہے ، ویڈیوز نے  پاکستانی کھانوں، دستکاری  اور تہواروں  ،باسمتی چاول سے لے کر قالینوں اور مارخور پر مبنی مجسمے تک، کھانا پکانے اور ہاتھ سے بنی نایاب چیزوں کی پیش کش کے ساتھآر ٹسٹ کوکنگ  اور ہاتھ سے بنانے کے عمل کو  بھرپور اجاگر کیا گیا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں کوائیشو، ڈوئین اور ویبو کے تین مقبول پلیٹ فارمز پر شروع کیے گئے تینوں کلپس پر  چینیشہریوں  نے  مثبت تبصرے اور ردعمل دیا۔  ایک سوشل میڈیا صارف  نے لکھا کہ پکوانوں سے میرے منہ میں پانی آ جاتا ہے! جب وبائی مرض ختم ہو جائے گا  میں اپنے برادر ملک پاکستان کا دورہ کرنا چاہوں گا۔  ایک اور نے لکھا کہ ہم وہ دستکاری کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ براہ کرم خریداری کے لئے ایک لنک کا شیئر کریں۔  سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ایک آن لائن بیان کے مطابق چینی سامعین کو پاکستان کی بہتر تفہیم سے آراستہ کرنے کے لیے مزید چار کلپس بھی جاری کیے جائیں گے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران پاکستانی سفارت خانے نے پاکستان اور چین   عوام کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔ جولائی 2021 سے شروع ہو کر  سفارت خانے نے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈسکور بٹی (یا ڈسکور پاکستان) سیریز تیار کی ہے، جس میں جولائی 2022 تک سات اقساط موجود ہیں۔
 

مزیدخبریں