جنوبی کوریا کے صدرنے سام سنگ کے نائب چیئرمین ، لوٹے گروپ کے نائب چیئرمین کو خصوصی معافی دیدی

Aug 13, 2022

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے سام سنگ الیکٹرانکس کے نائب چیئرمین لی جے یونگ اورلوٹے گروپ کے چیئرمین شن ڈونگ بن کو خصوصی معافی دیدی ہے۔وزارت انصاف نے جمعہ کے روز بتایا کہ مجموعی طور پر 1 ہزار 693 افراد کی جانب سے خصوصی معافی کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں لی اور شن کے ساتھ ساتھ دیگر کاروباری افراد، اہم مزدور تنظیموں کے لوگ اور دیگر افراد شامل ہیں جنہوں نے معاش کیلئے جرائم کا اتکارب کیا تھا۔یہ اعلان15 اگست کو قومی یوم آزادی سے 3 روز قبل 1910 سے 1945 تک جاپانی نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی کی77 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے۔ معافی کا اطلاق پیر سے ہو گا۔جنوبی کوریا کے سب سے بڑے خاندانی ادارے سام سنگ گروپ کے وارث لی جے یونگ کو بدعنوانی کے الزام میں 2 سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ انہیں گزشتہ سال اگست میں پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔لی کی قید کی مدت باضابطہ طور پر گزشتہ ماہ ختم ہو گئی تھی لیکن انہیں اپنے تمام حقوق بحال کرنے کیلئے معافی کی ضرورت تھی۔
سام سنگ

مزیدخبریں