کیمرون ، جعلی ڈگریوں پر 1 ہزار سے زائد فوجی طلبا برطرف

Aug 13, 2022

یاؤندے(شِنہوا)کیمرون میں بدعنوانی کے الزامات پر فوجی اکیڈمی کے تقریبا 1 ہزار زیر تربیت طلباکو برطرف کر دیا گیا ہے۔ملک کے وزیر دفاع جوزف بیتی اسومو کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں نئے بھرتی ہونیوالے طلبا جن کی تربیت مکمل ہو چکی ہے انہوں نے فورسز میں شامل ہونے کیلئے دی گئی درخواستوں میں جعلی ڈگریوں کا استعمال کیا۔فوج کے ترجمان سائرل سرگی ایٹونفک گویمو نے سوشل میڈیا پر اس اقدام کو فوج کی سخت گیری اور راست بازی قرار دیا۔فوجی حکام کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کے الزامات پر اتنی زیادہ تعداد میں تربیت یافتہ فوجیوں کو نکال دیا گیا ہے۔
فوجی طلبا برطرف

مزیدخبریں