وزیر دفاع سے وزیر خارجہ ٹوگو کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو  

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف سے ٹوگو جمہوریہ کے وزیر خارجہ رابرٹ ڈسی نے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہ پاکستان ٹوگو کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی تھے۔ انہوں نے افریقی براعظم کے ساتھ روابط بڑھانے کیلئے حکومت کے وڑن کے حصے کے طور پر ٹوگو کیساتھ اقتصادی، تجارتی،سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔وزیر دفاع نے مشترکہ اقدار، خواہشات اور باہمی احترام پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے عہدوں کے روایتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی فورم کے طور پر ایک دوسرے کے امیدواروں کیلئے باہمی تعاون کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ ڈسی نے پاکستا ن کیساتھ بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ٹوگو کی خواہش پر زور دیا۔ انہوں نے ٹوگولیس سفارت کاروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ٹوگو کے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی اسی طرح کی تربیت کے مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں۔ خواجہ محمد ا?صف نے اقوام متحدہ، افریقی یونین (AU) اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) جیسے اہم کثیر الجہتی فورمز پر امن و استحکام کو فروغ دینے میں ٹوگو کے تعاون کو بھی سراہا۔ فریقین نے اعلیٰ سطح کے دوطرفہ سیاسی مشغولیت اور عوام سے عوام کے تبادلے کیلئے قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانے اور اقوام متحدہ اور او آئی سی میں قریبی رابطہ کاری پر اتفاق کیا۔
خواجہ آصف

ای پیپر دی نیشن