اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الحمداللہ تحریک انصاف کی حکومت اور میری وزارت کے دوران ان گنت نئے منصوبے شروع کئے گئے ان منصوبوں میں سے ایک اور منصوبہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے،فواد چوہدری نے کہا کہ اس 14 اگست کو پاکستان کے قومی ترانہ کی جدید آلات پر ریلیز ایک بہت بڑا سنگِ میل ہے جاوید جبار اور ان کی ٹیم کو بہت مبارک ہو.
فواد چوہدری