اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ملائیشیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ سے ملاقات کی۔ تفصیلا ت کے مطا بق پاکستانی ہائی کمیشن ملائیشیا کوالالمپور میں ہو نے والی ملاقات میں کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے اسلامی یونیورسٹیوں کے اتحاد کے قیام کی تجویز پیش کی جس کا بانی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ ہائی کمشنر نے تجویز کو پسند کیا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ کوالالمپور میں پاکستان کا ہائی کمیشن بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، ملائیشیا کے بورڈ آف گورنرز کا رکن ہے، اور ایشیائی خطے کا ایک فوکل پوائنٹ بھی ہے۔کوآرڈینیٹر جنرل نے ہائی کمشنر کو کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس میں مائیٹ اور ٹیوبی ٹیک کی شمولیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔دونوں معززین نے ملائیشیا کے ساتھ کامسٹیک اور آئی سی سی بی ایس کے تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ ہائی کمشنر اور کوآرڈینیٹر جنرل نے ملائیشیا اور دیگر ایشیائی رکن ممالک کے لیے فیلو شپ پروگرام کی تشکیل اور پاکستان کی وزارت خارجہ کی مشاورت سے اس پروگرام کو شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات