اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا پہلا عشرہ بخیر وعافیت گزر گیا ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علمائے کرام،قومی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کاغیر معمولی کردار ہے۔ ماہ محرم الحرام کی آمد سے قبل قومی سلامتی کے اداروں، انتظامیہ اور علمائے کرام نے عاشورا پر امن وامان کو یقینی بنانیکے لیے جس عزم کا اظہار کیا تھا اسے حقیقت بنانے پر وہ بجا طور پر قوم کے شکریے اور خراج تحسین کیمستحق ہیں۔ اپنے ایک بیان میںڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما نے محرم الحرام سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل میں منعقدہ اجلاس میں اس عزم کااظہار کیا تھا کہ محرم الحرام میں با لخصوص اور باقی ایام میں بالعموم علمائے کرام مساجد وامام بارگاہوں میں امن وامان اور ملکی وحدت کا درس دیں گے، نفرت انگیز تقاریر کرنیاور فرقہ واریت پھیلانے والے افراد کوسٹیج فراہم نہیں کیا جائے گا۔ امید ہے کہ آئندہ بھی امن وامان قائم رکھنے کے لیے تمام ذمہ دار افراد اور ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گیجس کے نتیجے میں قومی وحدت مزید مضبوط ہوگی۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز