مکہ میں بارش، حرمین الشریفین  انتظامیہ نے   زائرین میں چھتریاں تقسیم کیں

Aug 13, 2022

مکہ مکرمہ (اے پی پی)حرمین الشریفین  انتظامیہ نے حرم شریف کے زائرین میں چھتریاں کی تقسیم کی ہیں ۔ سعودی اخبار کے مطابق    حرمین الشریفین کی جنرل پریذیڈنسی  کے  سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کے ادارے کے  ذمہ دارخالد بن فہد الشلوی   کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں شدید بارش  کے دوران   عمرہ زائرین کے لیے  چھتری کا انتظام  ان کی عبادت میں آسانی اور عمرہ ارکان کی ادائیگی میں کسی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہنے کے لیے خصوصی طور پر کی جانے والی  خدمت اور مدد کا ایک حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کے لیے مختلف قسم کی خدمات اور ان میں چھتریاں تقسیم کرنے کا  انتظام حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے صدر عبدالرحمان السدیس کی خصوصی ہدایات کے تحت کیا جاتا ہے۔چھتریوں کی تقسیم کا یہ کام زائرین کو آسانی کے ساتھ عمرہ  مکمل کرنے اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کے پروگرام کا حصہ ہے۔
مکہ حرمین چھتریاں تقسیم 

مزیدخبریں