بحیرہ عرب میں ٹروپیکل سائیکلون کا خطرہ، الرٹ جاری  

کراچی(نیوز رپورٹر )شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر دبائو کا علاقہ شدت اختیار کر کے ایک ڈپریشن(شدید کم پریشر ایریا)میں تبدیل ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، اس ڈپریشن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50-55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ڈپریشن کراچی سے تقریبا 260 کلومیٹر جنوب، جنوب مشرق اور ٹھٹھہ سے 280 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اس موسمی نظام کے پہلے شمال مغربی سمت میں اور پھر مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو فی الحال اس ٹراپیکل سائیکلون سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔کراچی میں پی ایم ڈی ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر، اس سسٹم کی کڑی نگرانی کر رہا ہے، اور اسی کے مطابق مزید اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 دنوں کے دوران سمندری حالات انتہائی خراب رہیں گے۔اس لیے سندھ کے ماہی گیروں کو 14اگست تک کھلے سمندر میں نہ جانے اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو اس دوران زیادہ محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔تمام متعلقہ حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور پی ایم ڈی کی ویب سائٹ کے ذریعے صورتِ حال سے باخبر رکھیں۔
الرٹ جاری

ای پیپر دی نیشن