لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن )کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ شہباز گل نے عمران خان کی ایماء پر فوج مخالف بیان دیا۔شہبازگل اپنے پولیس کو دئیے بیان میں اعتراف جرم کرچکے ہیں۔دوسروں کو غداری کے سر ٹیفکیٹ تقسیم کرنے والے خود سب سے بڑے غدار ثابت ہوئے ہیں۔عمران خان کا ایجنڈا قوم کو تقسیم کرنا ہے۔فوج کو اپنے آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا عمران خان کو کیوں پسند نہیں آرہا ۔
شہباز گل نے عمران خان کی ایماء پر فوج مخالف بیان دیا:حناپرویز بٹ
Aug 13, 2022