ریونیواتھارٹی:ٹیکس وصولی میںگزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 37.1 فیصد اضافہ 

لاہور(کامرس رپورٹر )رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیکس وصولی میں گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے مقابلے میں 37.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں 14 ارب 37 کروڑ ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی میں 10 ارب 48کروڑ ٹیکس اکٹھا کیا گیا تھا۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال ٹیکس وصولیاں 3.89ارب روپے زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کو رواں مالی مالی سال کے لئے 190 ارب ٹیکس محصولات کا ہدف دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن