پاکستان قیامت تک قائم ، دشمن خود نیست ونابود ہو جائینگے: علامہ زوار بہادر

Aug 13, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئر مین علامہ قاری محمد زوار بہادر  نے کہا ہے کہ پاکستان قیامت تک قائم رہے گااور اس کو توڑنے اور صفحہ ہستی سے مٹانے کا خواب دیکھنے والے خود نیست ونابود ہو جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے برصغیر کے مسلمانوں کو یہ وطن رمضان المبارک میں عطاء فرمایا تھا۔اس کے دشمن ناکام ہوں گے اور یہ وطن دنیا کے نقشے پر ہمیشہ قائم رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ المرکز الاسلامی لاہور کینٹ میں جمعیت علماء پاکستان لاہور کینٹ کے زیر اہتمام ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نشست سے علامہ سعید احمد نعیم ،مفتی تصدق حسین ،رشید احمد رضوی ،پروفیسر احمد رضا خان ،مولانا محمد سلیم اعوان ،پروفیسر محمد ارشد مہر،مولانا محمد اعظم قادری،مولانا لیاقت علی رضوی،مولانا مستنصر احمد نورانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا ہے کہ14 اگست کا دن مسلمانان برصغیر کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے مگر افسوس ہم پاکستانی قوم ہونے کے ناطے اس کے اصل مقصد کو فراموش کر چکے ہیں ۔

مزیدخبریں