لاہور(سپیشل رپورٹر )گورنمنٹ گرلز کالج ٹاؤن شپ میں 75ویں جشن آزادی کے سلسلہ میں ملی نغموں ،تقاریر اور ٹیبلوز کا اہتمام کیا گیاجشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منانے کیلئے کالج کی مختلف ڈسپلن کی طالبات نے بھرپور طریقے سے تقریب میں حصہ لیاطالبات نے اپنے شہداء ،ہیرو ز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے۔
طالبات نے اپنی تقاریر میں ملکی ترقی خوشحالی اور درپیش مسائل بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔