لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنا سکتی ہے، سپورٹس ڈپلومیسی سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ پڑوسیوں کا حق ہے کہ ایک دوسرے کا خیال کریں۔ پاکستان نے ہمیشہ بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے، پاک ٹیم کو ورلڈ کپ کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، یہ کرکٹ ہی ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنا سکتی ہے۔