بھارت میں ورلڈکپ جیتنا کیک پر آئسنگ کی طرح ہوگا : شاداب خان


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ کیلئے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔ابتدائی طورپر صرف پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹ دسیتاب ہیں۔ پاکستان میں ایشیا کپ کے چار میچز کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان سٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ بک می ڈاٹ پی کے پر آن لائن ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کردیئے گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق مہنگا ترین ٹکٹ 10 ہزار روپے کا رکھا گیاہے۔ اس کے ساتھ 8 ہزار پانچ سو، 7 ہزار، 6 ہزار، 5 ہزار، 4 ہزار، ڈھائی ہزار اور 1500 روپے میں بھی ٹکٹس کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ ٹکٹ 14 اگست کو بھی عوام کو دستیاب ہوں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر شاداب خان نے بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ 2023 سے متعلق کہا ہے کہ بھارت میں ورلڈ کپ جیتنا کیک پر آئسنگ کی طرح ہوگا، تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے آئےگی ہمیں ایک مضبوط ٹیم کی طرح اس ٹورنامنٹ کا آغاز کرنا ہوگا۔بھارت میں شائقین کی حمایت نہ ہونے کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے لیگ سپنر شاداب نے ذہنی قوت کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہمیں شائقین کی حمایت حاصل نہیں ہوگی، اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے ذہنی طور پر بہت مضبوط ہونا پڑےگا، اور ہمارے کھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط ہیں مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک اچھا ٹورنامنٹ ہوگا۔ ورلڈ کپ میں کسی بھی مخصوص بیٹرز کیلئے کوئی غیر معمولی منصوبہ بندی نہیں کی ہے بلکہ ہماری پوری ٹیم کی حکمت عملی بہترین باو¿لنگ کرنا ہے۔ ویرات کوہلی کیلئے کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں ہے، تمام مخالف ٹیم کےخلاف ایک طرح کی منصوبہ بندی پر کھیلتے ہیں۔ورلڈ کپ کے میزبان بھارت نے پاکستانی شائقین کیلئے بھی مشکل کھڑی کردی۔ ورلڈ کپ میچز دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے گرین شرٹس کے سپورٹرز کو بھارتی ویزوں کیلئے دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بھارت نے غیرملکی مداحوں کے پاس بھی پاکستان کا پاسپورٹ ہونا لازمی قرار دےدیا ہے۔کینیڈا میں مقیم جمیل احمد نے آسٹریلیا، برطانیہ میں ورلڈ کپ کے میچز دیکھے مگر اس بار بھارت جانا ان کیلئے چیلنج بن گیا ہے۔میگا ایونٹ کے شیڈول میں بار بار ردوبدل اور ٹکٹس کی فروخت میں تاخیر سے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ورلڈ کپ کیلئے آن لائن ٹکٹس کی بکنگ 25 اگست سے شروع ہوگی لیکن اوورسیز پاکستانیوں کو تشویش ہے کہ ٹکٹ کی بکنگ کرالیں اور پھر ویزے نہ ملے تو کیا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن