لاہور(سپورٹس رپورٹر)محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی اور ورلڈ یوتھ ڈے کے موقع پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں آل پاکستان یوتھ کانفرنس، قومی تقریری مقابلہ جات، مصوری نمائش، پینل ڈسکشن، مضمون نویسی کا انعقادکیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ای لرننگ سنٹر کا افتتاح کیا، سنٹر کیلئے 50کمپیوٹرز دیئے گئے،اس موقع پرمحکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب شاہد زمان،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی اور ڈی سی لاہور رافیعہ حیدر اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن بھی موجود تھے۔ وہاب ریاض نے کہا ہے کہ یہ ای لرننگ کا دور ہے،نوجوانوں کو اپنی مہارت بڑھانا ہوگی،ای لرننگ سنٹر کے قیام سے نوجوان اپنے سکلز کو بہتر بنائیں،آج نوجوانوں کا عالمی دن ہے،ایسی تقریبات نوجوانوں میں آگے بڑھنے کاجذبہ پیدا کرتی ہیں، نوجوانوں کی مہارت کو بہتر بنانے کیلئے ان کی رہنمائی کررہے ہیں،نوجوانوں کےلئے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے کئی اقدامات کئے ہیں، نوجوانوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ اپنی سکلز کے بل بوتے آگے بڑھیں،مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض نے آل پاکستان یوتھ کانفرنس کی بھی صدارت کی،کانفرنس میں ملک بھر سے نوجوانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کےلئے یوتھ ایمپلائمنٹ سنٹرز اور یوتھ سنٹرز بنائے جائیں گے تاکہ وہ آگے بڑھ سکیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض کو سوینئر پیش کیا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ”سرسبز مستحکم مستقبل”عنوان پرنوجوانوں کیساتھ پینل ڈسکشن کی گئی،سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب شاہد زمان نے کہا ہے کہ مستحکم مستقبل کی بنیاد سر سبز، آلودگی سے پاک ماحول ہے،ماحول کے تحفظ اور استحکام کی کوشش ہمیں اپنی ذات سے شروع کرنا ہو گی، اپنے گھر، گلی کو سرسبز کریں،آپ سے ہی انقلاب شروع ہو گا،دو ارب روپے سے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں، ای روزگار پروگرام کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر نے کہا ہے کہ پائیدار اور مستحکم مستقبل کےلئے مسلسل کوشش ہی واحد رستہ ہے،”سرسبزلاہور، محفوظ ماحول”مہم کا جلد آغاز کر رہے ہیں،”سرسبز لاہور، محفوظ ماحول“میں بنیادی توجہ نوجوانوں کی ذہن سازی پر دی جائیگی،جشن آزادی پر نوجوانوں پر مشتمل گرین لاہور والنٹیئر فورس کا تحفہ دیں گے۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تقریری‘مضمون نویسی کے مقابلے ‘مصوری نمائش
Aug 13, 2023