لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے، سرسبز فرٹیلائزر نے ایک خصوصی ویڈیو جاری کی ہے۔ویڈیو کی تحریر ممتاز ڈرامہ نگار انور مقصودنے کی ہے، جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ پریشانیوں کو بیان کرتے ہوئے پوری قوم کو متحد اور خوشحال مستقبل کیلئے پرامید رہنے کا پیغام دیا ہے۔ ویڈیو میں ایک پاکستانی کسان کے غیر متزلزل جذبے کی بھی مثال دی گئی ہے جو کھیتوں میں انتھک محنت کرتا ہے اور امید اور عزم کی طاقت سے تمام مشکلات کو شکست دیتا ہے۔ یہ کسان ہی ہیں جو ترقی کیلئے مسلسل محنت کرتے رہتے ہیں۔ مشکلات سے بے خوف، وہ کھیتوں میں انتھک محنت کرتے ہوئے ملک کیلئے امید اور رزق دونوں پیدا کرتے ہیں۔ ویڈیو میں کسانوں کی شدیدمشقت کی جھلک ملتی ہے کہ وہ کس طرح آزمائشوں کا سامنا کرتے ہوئے ترقی کے بیج بوتے ہیں اور ملک کی مسلسل ترقی کا باعث بنتے ہیں۔ ان کی مسلسل کوششیں، ان کے نیک ارادوں کے ساتھ مل کروہ بنیاد بنتی ہیں جس پر قوم ترقی کرتی ہے۔ ہماری قوم کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ایک ہی جذبہ اتحاد اور ایک قوم کے طور پر مل کر جدوجہد کرنے کے یقین کی ضرورت ہے۔ یہ ویڈیوکسانوں کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین ہے۔ اس میں کسانوں کی طرف سے دی گئی قربانیوں اور تعاون کاذکر ہے اور انہیں پاکستان کی خوشحالی کے سفر کو بڑھانے کیلئے بنیادی ستون سے تشبیہ دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ویڈیو اتحاد اور امید کا پیغام بھی دے رہی ہے۔ جہاں قوم یوم آزادی کی خوشیوں میں شریک ہے،وہیں سرسبز فرٹیلائزر ہمارے بہادر کسانوں کو امید کے حقیقی علمداروں کے طور پر متعارف کروا رہا ہے۔ ان کی مسلسل لگن ایک روشن اورپ±ر امید مستقبل کی طرف قوم کی رہنمائی کرنے کا باعث ہے۔
سرسبزکا پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر خصوصی ویڈیومیںامیدبھرا پیغام
Aug 13, 2023