ناخواندگی اورپسماندگی سے نجات کیلئے علم عام کرناہوگا:شوکت بابر ورک 

لاہور(نیوز رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ ناخواندگی اور پسماندگی سے نجات کیلئے علم عام کرناہوگا۔بیٹوں اورقوم کی بیٹیوں کی جدیدتعلیم وتربیت اورکردارسازی بھی ناگزیر ہے۔یونیورسٹیز میں قوم کی بیٹیوں کوپیش آنیوالے جنسی ہراسانی کے واقعات کا100فیصد سدباب کیاجائے۔تعلیمی اداروں میں جنسی درندگی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ ریاست فوری راست اقدام یقینی بنائے۔ جواساتذہ اپنے تعصب یاہوس کی بنیاد پردانستہ طالبات کو فیل کرتے ہیں ان کامحاسبہ کیاجائے۔تعلیمی اداروں میں ہونیوالی منفی سرگرمیوں کومانیٹر کیا۔ جہالت کیخلاف جہاد کی کامیابی کیلئے معاشرے کاہرفرد اورہرطبقہ اپناکلیدی کرداراداکرے۔ناخواندگی کسی بھی معاشرے کیلئے پسماندگی سے زیادہ بڑابوجھ ہے۔ حکمران تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کواپنی اعلیٰ سطحی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں۔ تعلیم کی روشنی سے جہالت کا اندھیرا چھٹ جائے گا۔ امیدہے تعلیمی اصلاحات سے شرح خواندگی میں نمایاںبہتری آئے گی اورتعلیمی معیار کے ساتھ ہمارا انفرادی واجتماعی کردار بھی بہت بہتر ہوگا۔ ریاستی اورمعاشرتی سطح پر پوزیشن ہولڈرطلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی از بس ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن