سیف الملوک کھوکھر کی زیرصدارت یوم ازادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ 


لاہور(نیوز رپورٹر) یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مسلم لیگ ن لاہور کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔لاہور پارٹی افس میں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی اور آزادی کیک کاٹنے کی تقریب کیلئے بڑے سٹیج کی تیاریاں کی جارہی ہے۔ تقریب سے پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق سردار ایاز صادق سمیت دیگر کے خطاب کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر کی صدارت میں یوم ازادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پارٹی افس نصیر آباد میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سید توصیف شاہ میاں طارق نگہت شیخ صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور کے تمام پارٹی کوآرڈینیٹرز کو یوم ازادی بھر پور طریقے سے منانے کی ہدایت بھی کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک سیف الملوک کھوکھر، خواجہ عمران خان نے کہا کہ ہم نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی کر یہ وطن حاصل کیا ہے۔ کسی فتنہ خان کو وطن عزیز میں فتنہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ہم نے پاکستان بنایا تھا اور اب اس کی حفاظت بھی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن