یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تمام بورڈز آف سٹڈیز ، اکیڈمک کونسل کا مشترکہ اجلاس 

Aug 13, 2023


لاہور(نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تمام بورڈز آف سٹڈیز اور اکیڈمک کونسل کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں ایم بی بی ایس سمیت تمام پروفیشنل پریکٹیکل اور کلینیکل امتحانات میں انٹرنل ایگزامنرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ غیر جانبداری برقرار رکھنے کیلئے تمام امتحانات نیوٹرل جگہوں پر کروانے اور پی ایم ڈی سی کے قواعد کے مطابق فائنل ائیر میں بھی مائیگریشن کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مختلف پروفیشنل امتحانات کے کیلنڈرز کی بھی منظوری دی گئی۔ 

مزیدخبریں