ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس  میں پاکستان نمائش2023ء


لاہور(خبرنگار) ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاو¿ن میں گزشتہ روز پاکستان نمائش2023ءکا انعقاد کیا گیا۔ ایل ڈی اے اور علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی کے تعاون سے پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں ایک روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں پاکستان کی ڈاک ٹکٹیں ، فرسٹ ڈے کورز، پاکستان کے سکے، کرنسی نوٹ، میڈلز و دیگر چیزیں نمائش کا حصہ تھیں۔علامہ محمد اقبال پر جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹ نمائش کا حصہ تھے۔ 1992ءکے عالمی کپ کرکٹ سے جڑی اشیاءنمائش کا حصہ تھیں۔ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی سہیل عباس کی ہاکی اور دوسری اشیاءبھی نمائش کا حصہ تھیں۔ نمائش شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک ایل ڈی اے سپورٹس کمپلکس' جوہر ٹاو¿ن میں جاری رہی۔شہریوں کی بڑی تعداد نے نمائش میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن