لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کا نام سامنے آنے کے بعد پر امن انتقال اقتدار کی طرف سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔جیسے ہی نگران حکومت کی طرف سے نئے الیکشن کا شیڈول آئے گا تو اس کے ساتھ ہی جیالوں کیلئے جلد اچھی خبریں آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔ جیالے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کردیں۔آنے ولا وقت پیپلز پارٹی اور اس کے جیالوں کا ہے۔