تحفظ ناموس صحابہؓ واہل بیتؓ قانون کی منظوری قابل تحسین ہے:میاں جمیل

Aug 13, 2023


لاہور( خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے جامع ا¿بی ہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاو¿ن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس صحابہؓ واہل بیتؓ قانون کی منظورقابل تحسین اورخوش آئندہے۔ اس سلسلے میں مذہبی قائدین بالخصوص امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسرساجدمیر،ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹرحافظ عبدالکریم نے ملت اسلامیہ کے جذبات اورامت کی بھرپور اجتماعی اور شاندارترجمانی کی۔میاں محمد جمیل نے ایوان بالامیں سینیٹر مولا نا عبدالغفورحیدری،سینیٹرمشتاق احمد خان او ر سینیٹر مولانا عبدالاکبرچترالی کے کردارکوبھی سراہا۔ پارلیمنٹ میں موجود مذہبی قیادت کا فرض ہے کہ دین کے نام پراسلام میں گھسنے والی خرافات کی روک تھام کیلئے بھی قانون سازی کرے۔ بالخصوص مزارات اورقبروں پرہونے والی عظمت توحید الٰہی اوراولیاءکرام کی تعلیمات کی خلاف ورزی کی روک تھام کیلئے پارلیمنٹ سے قانون پاس کرائیں۔ اس سلسلے میں تمام مسالک اورمکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے قائدین پرعلمی اورتحقیقی کمیٹی تشکیل دے کرقرآن وسنت کی روشنی میں آراءاورتجاویزبھی لی جاسکتی ہیں۔

مزیدخبریں