لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے آج اور کل ملک بھر یوم آزادی کی مناسبت سے ریلیوں اور آزادی فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں 14 اگست 1947ءکے موقع پر ہمارے بزرگوں کی دی جانے والی والی قربانیوں اور اس وطن عزیز پر قربان ہونے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا جائےگا۔ جن کی بدولت آج ہم ایک آزاد ملک میں سکون اور آزادی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ اس یوم آزادی کے موقع پر قومی یکجہتی ‘ امن و اخوت کی راہ ہموار کرے گی۔اس مہم کا مقصد پاکستان میں پھیلی مایوسی کو دور کرنا ہے۔ قیام پاکستان کے وقت بھی حالات بہت مشکل تھے لیکن ہم نے بطور قوم نا صرف ان حالات کا مقابلہ کیا بلکہ اپنے لیے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔آج پاکستان مرکزی مسلم لیگ انہی جذبوں کو دوبارہ زندہ کرے گی اور پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کا عزم کرے گی۔ ان خیالات انہوں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میںاجلاس میںکیا۔اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری محمد اعظم چوہدری ، انفارمیشن سیکرٹری محمد تابش، چوہدری محمد سرور ودیگر قیادت موجود تھی۔اس موقع پر صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ یوم آزادی کی مناسبت سے 13 اور 14 اگست کو ملک بھر میں ریلیاں اور سیمینارز اور آزادی فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اس بات پر زور دیا جائے گا کہ پاکستان کی ترقی کا راز کلمہ طیبہ کو عملی دستور بنانے میں ہے۔ لا الہ الا اللہ کو اگر حقیقی معنوں میں نافذ کردیا جائے تو پاکستان نا صرف ترقی کی منازل طے کرے گا بلکہ دنیا میں ایک بھرپور طاقت بنے گا۔یہ یوم آزادی ملک میں ایک عزم و استقلال نوید ثابت ہو گا، اور قوم کو کو مایوسیوں کے اندھیروں سے نکال کر روشن مستقبل کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ہم اتحاد امت کے قیام ملک کو درپیش امن و امان اور اقتصادی بحرانوں کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کا عزم پیدا کریں گے۔بیرونی طاقتوں کا ملک اور عالم اسلام کیخلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔
مرکزی مسلم لیگ یوم آزادی کی مناسبت سے آج اور کل ریلیاں ، آزادی فیسٹول کرےگی
Aug 13, 2023