سی بی ڈی پنجاب ، ایل ڈی اے میںسٹریٹجک شراکت داری معاہدہ طے 

Aug 13, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر)2023۔ شہری ترقی کی جانب ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے، پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے)، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب سی بی ڈی پنجاب کے نام سے بھی جانا جاتا، اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے لاہور شہر کی ترقی کیلئے مشترکہ طور پر تبدیلی کے منصوبے شروع کرنے کیلئے مفاہمتی معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین کی موجودگی میں ہوئی۔ معاہدے پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ سی بی ڈی پنجاب، وسیم صدیق، اور ڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے رابعہ ریا ست نے دستخط کئے جنہوں نے ایک نتیجہ خیز شراکت داری کے اپنے عزم کو مستحکم کرتے ہوئے دستخط شدہ دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سی بی ڈی پنجاب اور ایل ڈی اے کے درمیان تعاون پائیدار شہری ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرتا ہے۔ دونوں اتھارٹیز اپنے لاہور کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا ہماری مشترکہ کوششیں شہری منصوبہ بندی میں ایک مثالی تبدیلی کا آغاز کریں گی۔ یہ شراکت داری ترقی اور جدت کیلئے ایک مثال ہوگی۔ جس سے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے ایک متحرک ماحول پیدا ہوگا۔ لاہور شہر کی ترقی کیلئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے، سرمایہ کاروں کی کانفرنسوں، ملکی، غیر ملکی روڈ شوز اور ایکسپوز ہوگا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈی جی ہاو¿سنگ کیپٹن (ر) شہمیر اقبال، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران، ڈائریکٹر ایکشن رابیل بٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل سی بی ڈی پنجاب احمد عثمان نے شرکت کی۔ سی بی ڈی پنجاب اور ایل ڈی اے کے درمیان شراکت داری لاہور کی شہری ترقی کے سفر میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے، جو شہر اور اس کے رہائشیوں کیلئے ایک روشن اور زیادہ خوشحال مستقبل کا وعدہ کرتی ہے۔

مزیدخبریں