گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹرز) ماریہ جاوید نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے، بالخصوص جس طرح سول ڈیفنس کے رضا کاروں نے محرم الحرام میں ڈیوٹیاں سرانجام دی ہیں کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تمام تیاریاں عروج پر ہیں، یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب کمشنر دفتر کے احاطہ میں ہوگی اس کے علاوہ یوم آزادی تقریبات ہونگی، ہمارے قومی رضاکار بلاشبہ ملی جزبہ سے سرشار ہو کر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں، انشاءاللہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی وہ اپنے خدمت کے اسی جزبہ سے ڈیوٹیاں نبھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے شہر کیلئے اسی ولولے سے خود کو تیاررکھنا ہوگا ۔
یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب کمشنر دفتر میں ہوگی:ماریہ جاوید
Aug 13, 2023