گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر شمالی پنجاب علامہ طاہر رضا قادری آج 13اگست اتوار کو سیالکوٹ کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ مختلف مذہبی و سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے، بعد نماز ظہر آستانہ سادات ملکھانوالہ میں وفائے پاکستان سیمینار سے خصوصی خطاب کریں گے اور سیمینار کے اختتام پر پیر سید سجاد حسین بخاری کے زیر سایہ جشن آزادی کاکیک کاٹیں گے۔