گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مفکر پاکستان کا ویژن ہمارے لئے مشعل راہ ہے،جس پر چل کر ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناسکتے ہیں،جشن آزادی کیساتھ وطن عزیز کی خوشحالی اور قیام پاکستان کے مقصد کو بھی پیش نظر رکھنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات نے ای خدمت مرکز سٹاف کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے ،ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات ایمان، اتحاد اور تنظیم پر صحیح معنوں میں عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ،اپنی غلطیوں کا ادراک کرکے انکا ازالہ کرنا ہوگا تاکہ وطن عزیز درست سمت پرگامزن ہو سکے۔
مفکر پاکستان کا ویژن ہمارے لئے مشعل راہ ہے:ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات
Aug 13, 2023