کراچی(آئی این پی+این این آئی )سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مصطفی کمال کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کیا کہ رشوت لیکر نوکری دینے والے پر اللہ کی لعنت ہو گجرات کے قصائی مودی کو سندھ سے لوگوں کے ووٹوں سے آنے والی منتخب حکومت سے بہتر کہنا اس ملک کے ساتھ غداری سے کم نہیں ہے یہ لوگ تعصب پھیلا رہے ہیں، مگر ہم کراچی جیتیں گے کسی کو سیاسی جماعت کو اتحاد بنانے سے نہیں روکا، جا سکتا ، آئندہ انتخابات میں شاید کسی جماعت کو سادہ اکثریت نہ مل سکے ہو سکتا ہے انتحادی جماعت وفاقی حکومت بنائے۔علاوہ ازیں پانچ سال بہت مشکل تھے، پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ صوبائی حکومت نہ چلے لیکن ہم ثابت قدم رہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ۔ مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ اگست 2018 میں آنے کے چند ماہ میں وفاقی حکومت اور اپوزیشن نے غیر جمہوری اقدام کیے، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ وزیراعلی کو تقریر نہ کرنے دی جائے، پانچ چھ گندے انڈے آجائیں تو پورا تالاب خراب کرتے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کو اطلاع ہی نہیں دی جاتی تھی کہ وزیراعظم آرہے ہیں، اس وقت کے وزیراعظم منٹوں کے لیے کراچی آتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سندھ حکومت اور سندھ کو ڈس اون کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ماضی میں سیلاب کے دوران وفاق کی طرف سے مدد صفر رہی، خبریں چلائی گئیں کہ وزیراعلی سندھ گرفتار ہونے والے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے الزام لگایا ہے کہ سندھ حکومت پیسے لے کر لوگوں کی بھرتیاں کر رہی تھی۔کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے نوکریوں کے حوالے سے اسٹے دے دیا ہے، چند روز حکومت کے رہ گئے تھے لیکن 50 ہزار نوکریاں دینے جا رہے تھے۔مصطفی کمال نے کہا کہ افسران کو کہتے ہیں غیرقانونی کام نہ کریں، نیب میں حکومت آپ کو بچانے نہیں آئے گی اور ہم آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، بغیر میرٹ کے بھرتیاں ہو رہی تھیں جسے ایم کیو ایم نے رکوا دیا۔انہوں نے کہا کہ تمام کارروائیاں ہماری نظروں میں ہیں، ہمیں روزگار دینے پر اعتراض نہیں مگر میرٹ پر دیا جائے۔انہوںنے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں پورے پاکستان کا کوٹا ہے اور کراچی کے طلبہ کا کہیں کوٹا نہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو بھرتیوں سے روک دیا، پچھلی تاریخوں پر سندھ میں بھرتیاں ہونے جا رہی تھیں، چیئرمین نیب کو خط لکھا ہے امید ہے کہ وہ جانچ پڑتال کریں گے۔
مصطفی کمال
مرادشاہ
سندھ حکومت نے پیسے لیکر نوکریاں دیں ، مصطفی کمال : رشوت پر لعنت ، مودی کو بہتر کہنا غداری ، مراد شاہ
Aug 13, 2023